دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: آپ کي شجاعت اور شہامت کي وجہ سے حوزہ علميہ ميں منحرف افراد کي دخالت غير ممکن تھي.
حضرت آية اللہ العظمي فاضل لنکراني (قدس سرہ) کي وفات پر آپ کا تعزيتي پيغامآپ کي شجاعت اور شہامت کي وجہ سے حوزہ علميہ ميں منحرف افراد کي دخالت غير ممکن تھي.
بسمه تعالي
«العلماء باقون ما بقي الدهر»
صديقہ طاہرہ، حضرت فاطمہ زھرا (سلام اللہ عليھا) کي شہادت کے ايام ميں، عظيم فقيہ، مرجع عاليقدر حضرت آية اللہ العظمي حاج شيخ محمد فاضل لنکراني (قدس اللہ سرہ) کي وفات، نے بہت متأثر اور متأسف کر ديا. اپنے علم پر عمل پيرا ہونے والے عالم نے کئي سال تک اسلام کے نوراني احکام کي اعتلا اور ترويج اور حوزہ علميہ کے استقلال کے لئے کسي کوشش سے دريغ نہ کيا. آپ نہ صرف حضرت امام خميني (سلام اللہ عليہ) کے علمي افکار کي ترويج ميں بہت کوشاں تھے،
آپ نہ صرف حضرت امام خميني (سلام اللہ عليہ) کے علمي افکار کي ترويج ميں بہت کوشاں تھے، بلکہ طاغوت اور استبداد کے ساتھ مقابلے ميں اس عظيم الشان استاد کے شاگرد اور ساتھيوں ميں سے تھے جنھوں نے اس راستے ميں بہت سي مشکلات اور جلاوطني کے مصائب کا بھي سامنا ک
بلکہ طاغوت اور استبداد کے ساتھ مقابلے ميں اس عظيم الشان استاد کے شاگرد اور ساتھيوں ميں سے تھے جنھوں نے اس راستے ميں بہت سي مشکلات اور جلاوطني کے مصائب کا بھي سامنا کيا. حوزہ علميہ ميں سے ايسي شخصيت نے جہان باقي کي طرف کوچ کيا ہے جن کي شجاعت اور شہامت کي وجہ سے حوزہ علميہ ميں منحرف افراد کي دخالت غير ممکن تھي. ہم اس بڑے نقصان کو عالم امکان کے حقيقي وارث، حضرت ولي عصر (عجل اللہ تعالي فرجہ الشريف)، مراجع عظام اور حوزہ علميہ خاص طور پر حوزہ علميہ قم (صانھا اللہ عن الحدثان)، تمام مسلمين اور آپ کے مقلدين، اسي طرح آپ کے تمام سببي اور نسبي لواحقين، آپ کے خاندان اور فرزندان خاص طور پر جناب حجة الاسلام و المسلمين حاج شيخ جواد فاضل جو خود بھي پرہيزگار اور اخلاق حسنہ سے متخلق ہيں، کي خدمت ميں تعزيت پيش کرتے ہيں اور مرحوم کے درجات کي بلندي اور غفران الھي اور لواحقين کے لئے صبر جميل اور اجزيل کي دعا کرتے ہيں.
آخر ميں اميد ہے کہ تمام لوگ آپ کي تشييع جنازہ ميں شرکت فرمائيں گے اور اس مراسم ميں شرکت فرما کر انقلاب اور شعائر کي تعظيم اور علم اور علماء کي اہميت کے احترام کو ظاہر فرمائيں گے. اور يوں روحانيت اور علماء اور مراجع کے احترام کي سنت کو زندہ رکھيں گے.
قم المقدسه ـ يوسف صانعي
2 جمادي الثاني 1428تاريخ: 2007/06/18 ويزيٹس: 7855