دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: حضرت آیۃ اللہ العظمی منتظری (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) کے ارتحال پر آپ کا تعزیتی پیغام
حضرت آیۃ اللہ العظمی منتظری (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) کے ارتحال پر آپ کا تعزیتی پیغام
باسمہ تعالی
« اذا مات المؤمن الفقيه ثلم فی الاسلام ثلمة لا يسدها شئ »
متقی فقیہ، پرہیزگار عارف، بے مثال محقق، نڈر مجاہد، مقاومت کی مثال، ہمارے استاد حضرت آیت اللہ العظمیٰ آقای منتظری (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) جو عاشورای حسینی کے ایام میں لقاء اللہ سے جا ملے ہیں کی رحلت کو حضرت صاحب العصر و الزمان، حجت بن الحسن (ارواحنا و ارواح العالمین لتراب مقدمہ الفداء) اور مراجع عظام تقلید اور حوزہ علمیہ اور ایران کی عظیم قوم اور شہداء، ایثارگر اور جانبازوں کے لواحقین اور تمام آزادی پسند اقوام اور اسی طرح آپ کے سببی اور نسبی لواحقین خاص طور پر جناب حجت الاسلام و المسلمین جناب حاج شیخ احمد منتظری کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ اللہ تعالی سب کو آپ کی راہ پر چلنے کی توفیق عنایت فرمائے جو وہی صحیح اسلام یعنی حق و عدالت کو تسلیم کرنا اور فی الواقع اللہ تعالی کی ذات کے کمال مطلق ہونے کے سامنے سر جھکانا ہی ہے اور ہماری زندگی اور موت اہل بیت پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی محبت کے ساتھ قرار دے جو تاریخ کے طول و عرض میں، ہمیشہ ظالموں کے ساتھ جہاد کرتے رہے اور پوری مظلومیت کے ساتھ شہید کر دیے گئے.
قم المقدسہ
یوسف صانعی
۱۳۸۸/۹/۲۹
مطابق تین محرم الحرام ۱۴۳۱تاريخ: 2009/12/22 ويزيٹس: 8216