دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: غزہ کی عوام کے لئے مدد لے جانے والے قافلے پر صہیونی حکومت کے حملے کی مذمت پر آپ کا پیغام
غزہ کی عوام کے لئے مدد لے جانے والے قافلے پر صہیونی حکومت کے حملے کی مذمت پر آپ کا پیغام
بسمہ تعالی
«فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا»
غزہ کی مظلوم اور ستم دیدہ عوام کے لئے انسان دوستی کی بنا پر مدد لے جانے والے قافلے پر صہیونی حکومت کی طرف سے حملے کی خبر سن کر، جس میں کئی ہم نوع انسانوں سے محبت کرنے والے افراد مارے گئے اور باقی کچھ زخمی ہوئے ہیں، بہت متاثر ہوئے ہیں.
ہم اس وحشیانہ اور غیر انسانی فعل کی مذمت کرتے ہوئے، تمام آزادی پسند انسان، انسانی حقوق کے لئے فعال اور بین الاقوامی تنظیموں اور تمام حکومتوں سے چاہتے ہیں کہ اس فعل کے آمرین اور اس کے عامل افراد کی مذمت اور ان کو اپنے کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کسی کوشش اور تلاش سے بھی دریغ نہ کریں. اور یہ تمام اقوام کے لئے ضروری ہے کہ اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں تا کہ وہ اس غیر انسانی حکومت کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں. اور یہ سب پر واضح ہونا چاہئے کہ یہ غاصب حکومت نہ صرف فلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے پہلے قبلے کے لئے خطرہ ہے، بلکہ یہ تمام انسانیت کے لئے خطرہ ہے اور یہ زمین کے اوپر فساد کا نمونہ ہے جس کے بارے میں اگر یقین ہو جائے (بلکہ اگر صرف احتمال بھی دیا جائے) تو وہاں پر سیاستمداروں کے تقیہ اور سیاسی مصلحت حرام اور غیرجائز ہے اور اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے، اور وہ تمام لوگ جو اس راستے پر کوشش و جہاد کریں گے وہ “مجاھد فی سبیل اللہ‟ ہوں گے اور جو اس راستے میں مارے جائیں گے وہ ایسے شہید ہوں گے جو “عند ربھم یرزقون‟ اللہ تعالی کی نعمتوں سے مستفید ہوں گے.
قم المقدسہ
یوسف صانعی
۱۷ جمادی الثانیہ ۱۳۴۱تاريخ: 2010/05/31 ويزيٹس: 8997