Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بيانات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: آپ نے «قَالُوا سَلاَماً» کی حکمت عملی سے ان کے سارے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی نے حضرت امام خمینی (س) کے پوتے سے خطاب کرتے ہوئے: آپ نے «قَالُوا سَلاَماً» کی حکمت عملی سے ان کے سارے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی نے امام خمینی (سلام اللہ علیہ) کے پوتے، سید حسن خمینی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ آپ نے امام خمینی کی اکیسویں برسی کے موقع پر کچھ معلوم الحال ٹولے کی طرف سے منظم طور پر آپ کی اہانت اور آپ کے خلاف جسارت کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فرمایا: «آپ نے بہت ہی سنجیدگی کے ساتھ قرآنی آیت کا سہارا لیتے ہوئے جو فرماتی ہے کہ "وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلاَماً"، ان کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا اور پوری قوم نے اس بات کو محسوس کیا ہے۔»
حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس سازش کے آمرین و عاملین، سیاسی جنون میں مبتلا ہو چکے ہیں، فرمایا: «اگرچہ ان کی یہ حرکت ظاہری طور پر بہت افسوس ناک تھی، لیکن حقیقت میں توجہ رہنی چاہئے کہ ان کا یہ قدم اسلام اور حضرت امام خمینی (سلام اللہ علیہ) کے اہداف کے لئے بہتر نتائج کا حامل ہو گا۔»
آپ نے مزید فرمایا: «اگر یہ ٹولہ سیاسی جنون میں مبتلا نہ ہوا ہوتا تو کئی سو اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے صحافیوں کے سامنے، آپ کی تقریر جو براہ راست نشر کی جا رہی تھی، کو نہ روکتے، آزادی بیان اور عوام کو سننے کی آزادی سے محروم نہ کرتے۔»
حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آزادی بیان کو اس قسم کے شور مچانے سے نہیں روکا جا سکتا، فرمایا: «ان کی یہ حرکت، ان کی کمزوری کی نشانی ہے، اور یہ اس بات کی نشانی ہے کہ اللہ تعالی کا ارادہ اس بات پر ٹہرا ہے کہ ان کی سازشیں ناکام ہوں۔»
آپ نے فرمایا: «ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے اس حرکت کے لئے کئی مدت سے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔» آپ نے مزید فرمایا: «جن لوگوں نے یہ منصوبہ بندی کی ہے، چاہے وہ نچلی سطح کے عامل، یا اوپر والے مقامات جو اس کے آمر اور اصلی محرک ہیں، سماجی، معاشی، سیاسی اور بین الاقوامی مشکلات کو حل کرنے سے عاجز ہو چکے ہیں، لہذا سماج کے عمومی افکار کو منحرف کرنے کے لئے ایسے اقدامات کے حربے استعمال کرتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی گفتگو کا محور، ان کے درد و مشکلات کے علاوہ کچھ اور ہو، لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ لوگ ہوش کے ناخن لیں اور حضرت امام خمینی (س) کے راستے سے نہ بھٹکیں۔»
آپ نے حضرت امام خمینی (س) کے پوتے کے علمی مقام کا تذکرہ کرتے ہوئے، ان سے فرمایا: «آج آپ فقہی طور پر اچھے رتبوں پر فائز ہیں، یقیناً آپ کا فقہی اور فلسفی میدان میں کتاب لکھنا، ان کی ناخشنودی کی وجہ بنا ہے، اور ان کو ایسے اعمال اور ایسی حرکتوں پر مجبور کر دیا ہے، لیکن آپ کو یقین رکھنا چاہئے کہ آج ان کی اس حرکت کی وجہ سے، امام خمینی (س) کی عظمت اور آپ کی محبوبیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے ایسے خاندانوں کو دیکھا ہے جو اس واقعے کی وجہ سے رو رہے تھے اور بہت ناراض تھے، لیکن ہم نے ان سے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں چاہئے یہ لوگ ان کاموں کی وجہ سے خود اپنے ہاتھوں سے اپنے آپ کو نابود کر رہے ہیں۔ " تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الخَيْرُ"».
تاريخ: 2010/06/05
ويزيٹس: 10623





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org