Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بيانات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: مرحوم حاج محمد علی نوری (رحمة اللہ علیہ) کی وفات پر آپ کا تعزیتی پیغام
مرحوم حاج محمد علی نوری (رحمة اللہ علیہ) کی وفات پر آپ کا تعزیتی پیغام
بسمہ تعالی

کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ

جناب حجة الاسلام و المسلمین آقائے حاج شیخ عبداللہ نوری دامت افاضاتہ
آپ کے والد گرامی مرحوم مغفور ابوالشہید حاج محمد علی نوری، کی وفات کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا. یقیناً آپ کی دینداری، تقوا، صبر، ظلم و ستم کی مخالفت اور رضائے الہی کے سامنے جھکاؤ جو آپ کو قرآن کے ساتھ بہت طولانی انس و الفت اور قرآنی تعلیمات کی وجہ سے حاصل ہوا تھا، تمام دوستوں اور اصفہان کی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے. اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کو ائمہ معصومین (علیھم السلام) کے ساتھ محشور فرمائے اور آپ کے تمام سببی و نسبی لواحقین کو صبر جمیل و اجر جزیل عنایت فرمائے.
قم المقدسہ
26 ربیع الاول 1433
یوسف صانعی
تاريخ: 2012/02/20
ويزيٹس: 11062





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org