دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بحرین میں پیش آنے والے حوادث کے بارے میں آپ کا پیغام
بحرین میں پیش آنے والے حوادث کے بارے میں آپ کا پیغام
باسمه تعالی
«فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا»
قرآن اور آسمانی وحی کی منطق کے مطابق جفا کار، ظالم اور من مانیاں کرنے والے سب زائل ہونے والے ہیں اور عقلی اور اسلامی نگاہ کے مطابق، انسانوں پر ظلم کرنا اور ان کے حقوق کو پائمال کرنا چاہے جس مذہب اور عقیدہ سے بھی ہو، گناہ اور ناقابل معافی جرم ہے، اور اللہ تعالی کی حتمی تقدیر یہی ہے کہ ظالموں کے ان کے تخت قدرت سے، ذلت کی حقارت میں دھکیل دے گا۔
آج جو ظلم و ستم بحرین کی مظلوم عوام پر روا رکھا جا رہا ہے، ہر آزاد انسان کے دل کو چھبتا ہے۔ ایسے نہتے لوگوں پر حملہ اور ان کی زد و کوب کرنا جو اپنی حاکمیت کی اصلاح اور اپنی تقدیرات پر خود مسلط ہونے کے لئے مسالمت آمیز تجمع اور اعتراض کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسرا حربہ نہیں ہے، یہ شہری حقوق اور انسانوں کے ابتدائی ترین حقوق کی پامالی ہے۔
حکومت بحرين، ليبی و ساير حکومت های خودکامه بايد بدانند که شايد بتوانند مدت زمانی اعتراضات ملت های دربند خود را خاموش کنند ولی ديری نخواهد گذشت که خون های به ناحق ريخته و صداهای در گلو خفه شده موجب جريانی خواهد شد که بنيان ظلم و ستم را ويران خواهد ساخت.
بحرین، لیبیا اور باقی تمام ڈیکٹیٹر حکومتوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ شاید وہ کچھ دنوں کے لئے اپنی عوام کے اعتراضوں کو خاموش کرنے میں کامیاب بھی ہو جائیں لیکن، وہ دن دور نہیں جب ناحق بہنے والا خون اور گلے میں دبی ہوئی آوازیں، ایک ایسی تحریک کو جنم دیں گی جو ظلم و ستم کی بنیادوں کو ویران کر کے رکھ دے گا۔
بحرین کی عوام اور خاص طور پر شیعوں کو دھیان رکھنا چاہئے کہ تفرقہ اور فرقہ وارانہ اختلافات اور شیعہ و سنی کے درمیان چپقلش، کے ذریعہ حکومت اپنے مقام کو ثابت رکھنے کا وسیلہ بنا رہی ہے، لہذا تمام معترضین کو چاہئے کہ قومیت، مذہب کو بھلا کر مشترکہ اہداف کو مد نظر رکھ کر آپس میں وحدت کو برقرار رکھیں۔
در پايان از خداوند حکيم و توانا دستيابی تمام ملت ها و مردم شريف بحرين به حقوق اساسی خود را خواستارم.
آخر میں اللہ تعالی سے درخواست کرتے ہیں کہ تمام قومیں اور خاص طور پر بحرین کی شریف عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول میں کامیاب ہوں جائیں۔
یوسف صانعی- 13ربیع الثانی1432
27/12/1389 تاريخ: 2011/03/18 ويزيٹس: 8321