|
ساتويں دليل:
فقہاء کا کلام صرف آيات اور روايات کو مصاديق پر منطبق کرنے کي حد تک محدود ہے اور ان کا يہ اجتہاد قرآن کريم اور روايات کو سمجھنے ميں ہے لہذا اس قسم کا اجتہاد دوسرے فقہاء اور مجتہدوں کے لئے حجت نہيں ہے. دوسرے الفاظ ميں اگر کسي ايک فقيہ کے الفاظ ميں تعميم ديکھي جائے تو اس کا تعلق اس مجتہد کے منابع سے اجتہاد کي نوعيت سے ہے اور اس کا مطلب يہ نہيں کہ اخبار اور روايات بھي اسي طرح صادر ہوئي ہوں اور يہ فہم اور اجتہاد، دوسرے مجتہدوں کے لئے کوئي سند اور دليل نہيں ہے.
|